دو خواتین کے اغواء کے مقدمہ میں ملزم کا ریمانڈ

April 03, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے دو خواتین کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ پولیس تھانہ مظفرآباد کے مطابق ملزم ذوالفقار کے خلاف نذیر احمد نے بیٹی(ک) اور نواسی (ش) کے اغواء کرنے کا مقدمہ20مارچ کو درج کرایا تھا۔