برطانوی عوام کا تالیاں بجا کر میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین

April 03, 2020

برطانیہ بھر میں ایک بار پھر شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز ومیڈیکل اسٹاف اور دیگراہم ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ہی وقت میں تالیاں بجائی گئیں۔

لوگوں نے اپنے گھروں کی بالکنیوں، کھڑکیوں اور دروازوں پرکھڑے ہوکر تالیاں بجائیں، برتن بجاکر میوزک پرفارمنس دی اور یکجہتی کے گیت گنگنائے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اپنی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے باہر آکر تالیاں بجائیں اور ہیلتھ ورکر کو خراج تحسین پیش کیا۔