عمران خان سے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات

April 03, 2020

وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے ملاقات کی اور خطیر رقم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران طیبہ خانم بخاری نے 50 لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کیلئے وزیراعظم کو پیش کی۔

طیبہ خانم بخاری نے کورونا ریلیف مہم کیلئے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا۔