کورونا وائرس سے کراچی میں مزید دو افراد انتقال کرگئے، ڈاکٹر عذرا فضل

April 03, 2020

کورونا وائرس سے کراچی میں مزید دو افراد انتقال کرگئے، ڈاکٹر عذرا فضل

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کراچی میں مزید دو افراد انتقال کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

انتقال کرنے والے افراد کی عمریں 82 سال اور60 سال تھی۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مزید کہا کہ یکم اپریل کو ان دونوں افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ دونوں افراد میں کورونا وائرس مقامی سطح پرمنتقل ہوا تھا۔