معلوماتِ عامہ...

April 04, 2020

٭مینڈک کی زبان میں تین گنا بڑا شکار دبوچنے کی طاقت ہوتی ہے۔

٭بلیاں اپنی زندگی کا 66 فیصد حصہ سو کر گزارتی ہیں۔

٭ربڑ کے زیادہ تر درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں.

٭اگر موٹے گلاس میں گرم مشروب ڈال دیا جائے تو پتلے گلاس کی نسبت اس کے ٹوٹنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

٭مکھی ایک سیکنڈ میں 32 مرتبہ اپنے پر ہلاتی ہے۔

٭سورج کا وزن زمین سے تین لاکھ 30 ہزار گنا زیادہ ہے

٭تتلی کی چکھنے کی حس اس کے پچھلے پاؤں میں ہوتی ہے۔

٭کینگرو پیچھے کی جانب نہیں چل سکتے۔

٭مچھلی کسی چیز کا ذائقہ چکھنے کیلئے اپنی دم اور پنکھ استعمال کرتی ہے۔

٭دل روزانہ تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار بار دھڑکتا اور دو ہزار گیلن خون پمپ کرتا ہے۔