خلاء کے بارے میں دلچسپ حقائق

April 04, 2020

محمد اقبال

پیارے بچو! ہم انسان زمین پر رہتے ، آسمان کو ایک خاص حد سے آگے نہیں دیکھ سکتے۔ خلا میں کیا ہے اور کیا نہیں۔ مختلف آلات اور جدید سائنسی ایجادات کی مدد سے سائنس دان اور ماہرین فلکیات ہمیں بتاتے رہتے ہیںاور ہمارے علم میں اضافہ کرتےہیں ،اس سلسلے میں چند سائنسی معلومات ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

٭: عطارد اور زہرہ نظام شمسی کے دو ہی سیارے ہیں جن کے چاند نہیں ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہمارے نظا م شمسی میں کل 176 چاند ہیں جو مختلف سیاروں کے گرد گھومتے رہتے ہیں۔ ان میں سے کچھ عطارد سے بھی بڑے ہیں۔

٭: ہمارے نظام شمسی کا سب سے گرم سیارہ زہرہ ہے ۔ بہت سے لوگ خیال کرتے ہیں کہ یہ عطارد ہو گا کیونکہ وہ سورج کے سب سے قریب ہے۔ دراصل زہرہ کی فضا میں بہت سی ایسی گیسیں ہیں جو ’’گرین ہاؤس ایفکٹ‘‘ پیدا کرتی ہیں۔ اس کی وجہ سے وہاں کا درجہ حرارت 462 سینٹی گریڈ رہتا ہے۔

٭: مریخ کا دن 24 گھنٹے 39 منٹ اور 35 سیکنڈ طویل ہوتا ہے۔ اب غالباً آپ کا خیال ہو گا کہ مریخ میں سال زمین کی نسبت چھوٹا ہوتا ہو گا۔ نہیں! مریخ زمین کی نسبت سورج کے گرد آہستہ چکر لگاتا ہے اور مریخ کا ایک سال دراصل 687 دنوں کا ہوتا ہے۔