تیونس: کورونا کے باعث لاک ڈاؤن، پولیس روبوٹ تعینات

April 04, 2020


شمالی افریقی ملک تیونس کے دارالحکومت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے روبوٹ تعینات کردیا۔

تونس کے مختلف علاقوں میں روبوٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو سڑک پر چلنے والے شہریوں کی جاسوسی کرتے ہیں۔

شہریوں کو روبوٹ کے کیمرے کے سامنے اپنا شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کو رکھنا پڑتا ہے جبکہ اس کو کنٹرول کرنے والے پولیس افسران اس کا جائزہ لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ تیونس میں اب تک کورونا وائرس سے 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکومت نے شہریوں کو صرف ادویات اور اشیائے ضروریہ کے حصول کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے۔