بین ڈنک کی آئسولیشن ختم

April 04, 2020

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کی آئسولیشن ختم ہوگئی۔

‏پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد بین ڈنک وطن پہنچتے ہی پندرہ روز کے لیے آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔

آسٹریلوی حکومت کی ہدایت پر بین الاقوامی سفر کے بعد بین ڈنک ہوبارٹ میں آئسولیشن میں رہے۔

آئسولیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد بین ڈنک فیملی کے ساتھ وقت گزارنے لگے۔

بین ڈنک کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ دوبارہ وقت گزارنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے چھ ہفتوں کے بعد دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے۔