فرانسیسی فنکاروں کی آن لائن آرکسٹرا پرفارمنس

April 04, 2020







فرانس سے تعلق رکھنے والے نیشنل آرکسٹرا میں شامل51فنکاروں نے اپنے اپنے گھروں سے بیٹھ کر آن لائن میوزک پرفارمنس دی اور مداحوں کو خوش کیا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں۔

اس خطرناک وباکو پھیلنے سے روکنے کیلئے طبی ماہرین نے لوگوں کو ایک دوسرے فاصلہ رکھنے کی تاکید کی ہے اور اسی وجہ سے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں جبکہ کئی میں لوگوں کو گھروں پر رہنے کی سختی سے تاکید کی جا رہی ہے۔