دی راک کی بیٹی کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

April 04, 2020

ہالی وو اداکارہ اور مشہور ریسلر ڈیوائن جانسن المعروف دی راک کی اپنی بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنی ایک سالہ بیٹی ٹیا کو ہاتھ دھونا سکھا رہے ہیں جبکہ ڈزنی کی کامیاب اینی میٹڈ فلم ’مؤانا کے گانے پر گلوکاری بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں ڈیوائن جانسن اپنے واش روم میں سفید تولیے میں کھڑے ہیں اور اپنے ہاتھوں کی مدد سے اپنی بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے اس بات کا اندازہ کچھ دن قبل ہوا کہ اس گانے کے ساتھ بچوں کو ہاتھ دھونا بھی باآسانی سکھایا جاسکتا یے۔

دی راک نے اپنے مداحوں کو صحت مند اور محفوظ رہنے کا پیغام بھی دیا۔