سعودی عرب کی تیل سے متعلق روسی صدر کے بیان کی تردید

April 04, 2020

سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے روسی صدر کے بیان کی تردید کردی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس سمجھوتے سے سعودی عرب کے نکلنے کی بات صحیح نہیں ہے، بلکہ اوپیک پلس سمجھوتے سے نکل جانے والا ملک روس ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی پر روسی صدر سے منسوب بیان حقیقت سے عاری ہے۔

حکام نے کہا کہ 22 ممالک نے روس کو تیل میں کمی کے معاہدے میں توسیع پر قائل کرنے کی کوشش کی ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ روس تیل کی پیداوار میں کمی اور معاہدے میں توسیع پر آمادہ نہیں ہوا، تاہم توقع ہے کہ روس اوپیک کے آئندہ ہنگامی اجلاس میں درست موقف اختیار کرے گا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجلاس کی دعوت سعودی عرب نے دی ہے، جس کا مقصد منصفانہ سمجھوتے تک پہنچنا ہے۔