`میئر کراچی وسیم اختر کو عباسی شہید اسپتال آنا مہنگا پڑ گیا

April 04, 2020

`میئر کراچی وسیم اختر کو عباسی شہید اسپتال آنا مہنگا پڑ گیا

میئر کراچی وسیم اختر کو عباسی شہید اسپتال آنا مہنگا پڑ گیا، کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں جراثیم کش اسپرے اور حفاظتی کٹس کی تقریب بےامنی کا شکار ہوگئی۔

میئر کراچی کی موجودگی میں ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں تاخیر اور کٹوتی پر احتجاج کیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے عباسی شہید اسپتال میں جراثیم کش اسپرے اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی تقسیم کی تقریب میئر کراچی کی سربراہی میں ہونا تھی۔

میئر کراچی کی اسپتال آمد پر ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی کٹوتی اور تاخیر پر احتجاج شروع کردیا۔

میئر کراچی ڈاکٹرز کو سمجھاتے رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز نے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا یہاں تک کہ میئر کراچی کو تقریب چھوڑ کر جانا پڑا گیا۔