شیری رحمٰن لاک ڈاؤن میں کیا پڑھ رہی ہیں؟

April 04, 2020


شیری رحمٰن لاک ڈاؤن میں کیا پڑھ رہی ہیں؟

لاک ڈاؤں(احتیاطی تنہائی) کے دوران کتاب پڑھنا اچھی مصروفیت ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن سےجیو نیوز نے لاک ڈاؤن کے دوران کتب بینی کے حوالے سے سوال کیا۔

انہوں نے ایک ویڈیو میں اس حوالے سے جواب دیا اور بتایا کہ وہ آج کل کون کونسی کتاب پڑھ رہی ہیں۔

شیری رحمٰن نے بتایا کہ کتب بینی تو ویسے ہی میری عادت ہے اور احتیاطی تنہائی میں بھی یہی عادت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل میرے زیر مطالعہ تین کتابیں ہیں، جن میں سے ایک ’The uninhabitable earth‘ ، دوسری کلیات حبیب جالب اور تیسری ’دی انارکی‘ شامل ہیں۔

پی پی سینیٹر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ کتابوں کو فروغ دینے اور اپنے بچوں میں مطالعے کی طلب پیدا کریں۔