بائرن میونخ کے کھلاڑیوں نے بھی آن لائن ٹریننگ شروع کردی

April 04, 2020

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے کھلاڑیوں نے بھی فٹ رہنے کے لیے آن لائن ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

ٹیم کے کوچ نے کھلاڑیوں کو چیلنج دیا کہ وہ فٹبال کھیلتے ہوئے شرٹ اتاریں لیکن بال کا کنٹرول ہاتھ سے نہ جائے۔

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کورونا وائرس کی وجہ سے 28 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ایسے میں بائرن میونخ کے کوچ نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے آن لائن ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

ٹیم کے کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف چیلنجز دیے، جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے زبردست اسکلز کا مظاہرہ کیا۔

ٹیم کے کوچ نے کھلاڑیوں کو چیلنج دیا کہ وہ فٹبال کھیلتے ہوئے شرٹ اتاریں لیکن بال کا کنٹرول ہاتھ سے جانے نہ پائے۔