سندھ میں ایک ہفتے کی ٹیسٹ کٹس موجود

April 04, 2020

سندھ میں ایک ہفتے کی ٹیسٹ کٹس موجود

سندھ میں ایک ہفتے کے لیے ٹیسٹ کٹس موجود ہیں، 3 دن میں مزید 15 ہزار کٹس آجائیں گی۔

یہ تفصیل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسلسل کاوششوں کے بعد ہماری ٹیسٹنگ گنجائش فی دن 2020 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت 5 ہزار فی دن تک لے جانا چاہتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے دوران اجلاس رپیڈ ٹیسٹ مشین کے لیے 1 لاکھ ٹیسٹ کٹس خریدنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے ساتھ ہی برطانیہ سے 2 لاکھ کٹس فوری آرڈر کرنے کی بھی ہدایت دی۔