کورونا، ذاتی حفاظتی سامان کیلئے چندہ جمع کرلیا، ڈاکٹر رحیم خان

April 05, 2020

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور سینئر ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت 25 لاکھ روپے تک چندہ جمع کرلیا ہے اور کورونا مریضوں کے حوالے سے فرائض دینے والے ڈاکٹرز کیلئے پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹس (PPEs) خریدلی گئیں۔

ایک بیان میں ترجمان وائی ڈی اے نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ مخدوش صورتحال میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باوجود اپنے فرائض منصبی میں مصروف ہیں جبکہ ہمارے 11ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ روپے میں سے 15 لاکھ روپے تک کی پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹس (PPEs) کی خریداری کرلی گئی ہے جو بہت جلد پہنچ جائیں گی۔