6 جھونپڑیاں خاکستر، مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد ہلاک، 7 زخمی، لڑکی اغوا

April 05, 2020

خیرپور+ٹھٹھہ+میرپورخاص(بیورورپورٹ+نا مہ نگاران)6جھونپڑیاں خا کستر ،مختلف حادثات وواقعات میں4افراد ہلاک،7ز خمی(لڑکی ا غوا، خیرپور ۔محلہ میر علی بازار میں جائیداد کے تناز ع پر دو بھائیوں کامران تنیو او ر آصف تنیو کے درمیان جھگڑا ہو گیا جھگڑے کے دوران آصف تنیو نے مشتعل ہو کر بڑے بھائی کامران تنیو کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ میں بچی افسانہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی واقعے کی اطلاع پرپولیس نے میر علی بازار پہنچ کر ملزم آصف تنیو کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں میں جائیداد پر تناز ع چل رہا تھا جس پر واقعہ پیش آیا ملزم آصف تنیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم کو اپنے کیے کی سزا ملے گی ۔ٹھٹھہ تیز رفتار کار الٹنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ٹھٹھہ حیدرآباد شاہراہ پر جھرک کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ستار بروہی اور نیاز بروہی موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص ولی بروہی زخمی ہو گیا ۔ چمبڑگندم کے نجی گودام میں گندم سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ریورس کرتے ہوئے پیچھے کھڑے محمد عباس بھٹی کچل کرہلاک ہوگیا۔اطلاع ملنے پر سنجرچانگ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔سیٹہارجہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر نذیر چوک پر امتیاز حسین کی کرائے پر لی گئی جگہ پر چھاپہ مار کر تاش اور لوڈو گیم جوا کھیلنے والے بارہ افراد امتیاز عرف ٹینڈو،محمد حسین قریشی، ممتاز شاہ، ندیم لوند، عمران ملاح ،شکیل شیخ ،عطا حسین شیخ، جمیل آرائیں اور د یگر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے شرط پر لگی رقم سمیت آٹھ موٹر سائیکلیں قبضے میں لےکر گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔میرپورخاص تعلقہ حسین بخش مری کی یونین کونسل ترک علی مری کے گاؤں علی محمد اوڈھو میں ہاریوں کی جھونپڑیوں کے اطراف میں کانٹوں کی باڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی،اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ پہنچ گئی اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد پر قابو پالیا گیا۔تاہم آتشزدگی کے نتیجہ میں 6 جھونپڑیاں اور دیگر سامان راکھ ہوگیا اور مکین کھلے آسمان تلے آگئے۔متاثرین نے فوری امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔خیرپورناتھن شاہ ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار چار افراد محمد اسماعیل راجپوت،اسکی اھلیہ ریحانہ خاتون،کمسن لڑکی عائشہ اور کمسن لڑکا زخمی ہوگئے۔ جبکہ ضلعی ھیڈکواٹر کے مقام پر وومین پروٹیکشن سیل کے اھلکار وسیم سومرو کی جانب سے راتکو ایک بجے گشت کے دوران گذرنے والے تین اوباش لڑکوں سے پوچھ گش کرنے پر لڑکوں نے اھلکار پر حملہ کرکے اسکی وردی پھاڑدی۔جبکہ اے سیکشن تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔دریں اثناء فرید آباد کے قریب واقع گاؤں خوشحال سولنگی کے مقام پر چھ ملزمان نوجوان لڑکی کو مبینہ اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جبکہ گیریلو کے قریب واقع گاؤں محراب سندیلو کے مقام پر نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر بسکٹ سپلائی کرنے والے ایجنٹ لعل بخش چنجنی کو یرغمال بناکر موٹرسائیکل، پندرہ ھزار رو پے نقد،موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔مدیجی اسٹاپ کے مقام پر نامعلوم چور زرعی ادویات کے دکان میں نقب لگاکر قیمتی سامان،نقد رقم اور موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔