جے کے رولنگ نے ’ہیری پوٹر ایٹ ہوم کلب‘ متعارف کروا دیا

April 05, 2020

جے کے رولنگ نے ’ہیری پوٹر ایٹ ہوم کلب‘ متعارف کروا دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیری پوٹر سے کون واقف نہیں؟ جادوئی دنیا کے جنتر منتر، انوکھے، عجیب و غریب اور محیر العقول واقعات کے سلسلے کی خالق جے کے رولنگ کا نام بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔بچوں کے ساتھ بڑوں میں بھی ہیری پوٹر سیریز یکساں مقبول ہے اور ریکارڈ توڑ بزنس کی وجہ سے مصنفہ جے کے رولنگ پر شہرت ہی نہیں دولت بھی خوب برسی۔اس وقت دنیا کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ نے موجودہ صورتِ حال میں گھروں میں‌ رہنے پر مجبور بچوں اور بڑوں کو بوریت سے بچانے اور ان کا دھیان بٹانے کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے۔جے کے رولنگ نے ’ہیری پوٹر ایٹ ہوم کلب‘ متعارف کروا دیا ہے۔دنیا بھر میں ہیری پورٹر کی کہانی کے لیے مشہور جے کے رولنگ کے مطابق ’ہیری پوٹر ایٹ ہوم کلب‘ تک بچوں کی رسائی مفت ہو گی اور ان کے ساتھ بڑے بھی اپنا وقت ‌خوشی سے گزار سکتے ہیں۔اس کلب کے تحت بچوں کو مختلف پزل سلجھانے کا موقع ملے گا جس میں‌ ان کی دل چسپی کو مدنظر رکھا گیا ہے جب کہ گھر بیٹھے وہ مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔