برطانوی فنکار نے آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دے ڈالا

April 05, 2020

برطانوی فنکار نے آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دے ڈالا

برطانوی فنکار نے آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دے ڈالا، ہزاروں کیلوں اور دھاگے سے خوبصورت پورٹریٹ تیار کر لیے۔

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکیں۔

لندن سے تعلق رکھنے والے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جس نے آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دے ڈالا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Ben Koracevic نامی آرٹسٹ نے کینوس پر ہزاروں کیلیں ٹھونکیں اور اُن کیلوں پر سیاہ رنگ کے دھاگے کو کچھ اس طرح لپیٹا کہ دیدہ زیپ پورٹریٹس تیار کر لیے۔

ماہر فنکار دھاگے اور کیلوں سے منفرد پورٹریٹ بنانے میں ماہر ہے اور اب تک 6 ہزار کیلوں 12سو میٹر دھاگے سے امریکی اداکار دی راک سمیت مختلف شخصیات، کارٹون، جانور و دیگر پورٹریٹ کے علاوہ کئی فن پارے تیار کر چکا ہے۔