برطانیہ، لاک ڈاؤن میں 7سالہ بچے کی انوکھی سالگرہ

April 05, 2020

برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں 7 سالہ بچے کی انوکھی سالگرہ منائی گئی، سائرن بجاتی پولیس وین نے بچے کو انوکھا سرپرائز دیا۔

برطانوی کاؤنٹی کمبریا میں اچانک پولیس کی سائرن بجاتی کار فرینکی نامی بچے کے گھر کے باہر رُکی اور پولیس اہلکار نے میگا فون پر فرینکی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور سالگرہ کا گیت گایا۔

پولیس کی جانب سے فرینکی کو سالگرہ کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔