پانڈے بھی مہم جو بن گئے

April 05, 2020

پانڈوں کے درمیان کلائمبنگ مقابلہ

چین کے چڑیا گھر میں پانڈوں کے درمیان کلائمبنگ مقابلہ، دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے۔

آپ نے کئی نوجوانوں کو مہم جوئی کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن یہاں تو جانور بھی مہم جوئی کرنے لگے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے ان پانڈوں کو ہی دیکھ لیں جو کسی ماہر کلائمبر کا انداز اپنائے ایک دوسرے سے درخت کے چھجے پر چڑھنے کامقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ دلچسپ مناظر چین کے چڑیا گھر میں دیکھے گئے جہاں شرارتی پانڈے اپنی دھن میں مگن درخت کی ٹہنیوں سے بنے چھجے پر چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ پانڈوں کے درمیان کلائمبنگ کا یہ دلچسپ مقابلے پر وہاں موجود سیاح بےحد لطف اندوز ہوئے اور یہ مناظر کیمرے میں قید کرنے لگے۔