سندھ: اب تک 123 صحت یاب، 15 انتقال کرگئے، مرتضیٰ وہاب

April 05, 2020

سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں پانچ اپریل کی صبح آٹھ بجے تک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 8931 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 881 پازیٹو آئے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میںمرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ مذکورہ بالا بیمار لوگوں میں سے اب تک123 صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ پندرہ افراد اب تک اس بیماری سے انتقال کرچکے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں68 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔