گھریلوصارفین کےتین ماہ کیلئے پانی بلز معاف کیے جائیں، رضا ہارون

April 05, 2020

سیاسی رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گھریلوصارفین کے پانی بلز تین ماہ کیلئے معاف کرنےکا اعلان کرے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہمشکل معاشی صورتحال میں اس رقم سے راشن کا انتظام ہوسکے گا اور براہ راست فائدہ سفید پوش گھرانوں (چھ سے سات لاکھ) کو پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سے چار ہزار ملازمین جو بلز گھروں میں ڈالتے ہیں وہ بھی کورونا وائرس سےمحفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی تقریباً 30 کروڑ روپے ماہانہ ہے۔