کراچی: ایک بار پھر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے

April 05, 2020

کراچی: ایک بار پھر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود صفائی ستھرائی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ شہر قائد میں ایک بار پھر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ رہے ہیں۔

ماڈل کالونی ملیر ٹیلیفون ایکسچینج کے قریب کچرے کا انبار لگا ہوا ہے، سڑک پر ہر طرف کچرا پھیل رہا ہے۔

صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ سندھ حکومت کی ساری توجہ کورونا وائرس پر لگی ہوئی ہے۔

شہر بھر میں کچرا اٹھانے کا نظام ایک بار پھر خراب ہورہا ہے، اس سے قبل کچرا ایک مہم چلانے کے بعد اٹھایا گیا تھا۔