پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1380ہوگئی

April 05, 2020

پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1380ہوگئی

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1380 ہوگئی ہے، جبکہ رائےونڈ میں اب تک 359 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ 28 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ننکانہ میں 13، قصور 8، شیخوپورہ میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ راولپنڈی میں 57 اور جہلم میں 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹک میں کورونا کا ایک مریض سامنے آیا ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں31، سیالکوٹ میں 7 اور نارووال میں 5 کوروناوائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق گجرات میں 93 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں حافظ آباد میں 6 کورونا کے مریض سامنے آئے جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 14، ملتان میں 4 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔