مزید چھ کروڑ 84 لاکھ کے عطیات موصول، ترجمان سندھ حکومت

April 05, 2020

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو مزید چھ کروڑ 84 لاکھ سے زائد کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 861 مختلف شخصیات نے سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کرائے ہیں۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت عطیات دینے والے تمام افراد کی شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا رقم اس کے علاوہ ہے جو تین ارب روپے سندھ حکومت نے کنٹری بیوٹ کیے۔