کراچی کی شاہراؤں پر مزدوروں کا رش

April 05, 2020

کراچی کی شاہراؤں پر مزدورں کا رش

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث کراچی کی شاہراؤں پر ان دنوں مزدوروں کا رش ہے۔

دیہاڑی پر کام کرنے والے بہت پریشان ہیں، کورونا وائرس کے باعث ان محنت کشوں کا روز گار چھن گیا ہے۔

کراچی شہر کی معروف شاہراؤں پر فٹ پاتھوں پر جا بجا لوگ بیٹھے ہیں، جنہیں امید ہے کہ کوئی انہیں کام کے لیے لے جائے اور انہیں اجرت دے دے۔

وہیں ان جگہوں پر ایسے لوگوں بھی بیٹھے نظر آئے جو صرف مخیر حضرات کے منتظر دکھائی دیتے ہیں تاکہ کوئی آئے اور انہیں مزدور سمجھ کر مدد کرجائے۔

شہر کی شاہراؤں اور فٹ پر لگے اس رش میں بہت سے مستحق ہیں لیکن ساتھ ہی یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ کون حقدار ہے اور کون موسمی مزدور ہے۔