کراچی: ایک ہی گھر کے 9 افراد کورونا سے متاثر

April 05, 2020

کراچی: ایک ہی گھر کے 9 افراد کورونا سے متاثر

کراچی میں ایک ہی گھر سے 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے، سب کو گھر میں قطرنطینہ کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ملیر نے گلستان سوسائٹی میں کورونا کے 9 کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ملیر کے مطابق 6 اپریل سے نجی و سرکاری اسپتالوں اور کلینکس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ایچ او ملیر کے مطابق طبی مراکز میں صرف ایمرجنسی کے مریضوں کو دیکھا جائے گا۔

سندھ میں آج 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبائی وزیر صحت کے مطابق تمام کیسز میں کورونا مقامی سطح پر منتقل ہوا۔

صوبے میں مریضوں کی تعداد 880 سے بڑھ گئی، سندھ میں کرونا سے اموات کی کل تعداد 15 ہو گئی۔