لاہور: کیمپ جیل کے 28 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

April 05, 2020

ڈی آئی جی جیل لاہور کا کہنا ہے کہ کیمیپ جیل کے 28 قیدیوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈی آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل کے 400 قیدی قرنطینہ میں ہیں، جبکہ اب تک 28 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار تمام قیدی منشیات کیسز کے ملزمان ہیں۔

ڈی آئی جی جیل لاہور نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار تمام قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔