بلوچستان: 6 نئے کیسز کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 191 ہوگئی

April 05, 2020

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 191 ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں مزید 6 نئے کیسز کے سامنے آنے پر کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 191 ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین افراد میں سے 50 افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں میں 13 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، جبکہ بلوچستان میں اب تک 30 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔