خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی میں 12 اپریل تک توسیع

April 05, 2020

خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی میں 12 اپریل تک توسیع کردی۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابقاشیاخور و نوش لے جانے والے گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ہر گاڑی میں3 افراد کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابقنجی ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی، تاہم اسے صرف انتہائی ضروری حالات میں استعمال کیا جائے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ پر پابندی 12 اپریل تک برقرار رہے گی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ دوران سفر سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

اس لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔