سندھ یومیہ 2240 کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت تک پہنچ گیا

April 05, 2020

سندھ یومیہ 2240 کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت تک پہنچ گیا

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبہ یومیہ 2240 کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد تک پہنچ چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایات دی ہیں چند روز میں یومیہ 5 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ کٹس فوری امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ رواں ماہ ایک لاکھ 92 ہزار پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس آجائیں گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس منگوانے کے آرڈر بھی دے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 881 ہوگئی ہے۔