گھارو: لاک ڈاون کے باوجود غیرقانونی خربوزہ منڈی قائم، مکینوں کا احتجاج

April 06, 2020

گھارو (نامہ نگار) سندھ بھر میں کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاون کے باوجود گھارو کے قریب فلٹر پلانٹ کے مقام پر غیر قانونی خربوزہ منڈی قائم کر دی گئی۔ اس سے قبل یہ منڈی دھابیجی کے قریب لگائی جا رہی تھی، جسکا انکے پاس اجازت نامہ بھی ہے۔ مگر گذشتہ ہفتے کے دوران دو بار یہ منڈی گھارو کے قریب لگانے کی کوشش کی گئی، جسے پولیس اور رینجرز حکام نے بند کروا دیا ۔ایک بار پھر فلٹر پلانٹ کے قریب سرکاری پلاٹ پر یہ خربوزہ منڈی قائم کر دی گئی ہے۔ منڈی میں خربوزے کے خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جس سے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ آبادی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیرقانونی خربوزہ منڈی کو فوری ختم کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائیگا۔