چمبڑ،41افراد کو قر نطینہ کردیا گیا

April 06, 2020

چمبڑ (نا مہ نگار)تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 7خواتین سمیت 41افراد کو مساجد اور ایک گھر میں قر نطینہ کردیا گیا۔چمبڑ پولیس کے مطابق حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد احتیاط کے طور پر ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 7خواتین سمیت 41 افراد کو گوٹھ بچل لوند ، گوٹھ مسو بوزداراور گوٹھ شیر عالم پٹھان میں مساجد اور ایک گھر میںقر نطینہ کر کے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔