گراں فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی،مختار کار

April 06, 2020

رانی پور(نامہ نگار)مختار کار صوبوڈیرو کا رانی پور شہر کا دورہ ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے افراد اور گراں فروشوں کے خلاف تلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کورونا وائرس موجودہ وقت میں ایک عالمی وبا بن چکی ہے۔ جس سے بحیثیت قوم مقابلہ کیا جا رہا ہے گراں فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل،نرسنگ اسٹاف فرنٹ لائن پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں پاک فوج عوام کو کسی بھی مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑتی، صحافی حضرات اور عوام حکومت سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔