پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نور احمد بھرگڑی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

April 06, 2020

ڈگری (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی الحاج نور احمد بھرگڑی کی اہلیہ 56 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو ان کے آبائی گاؤں محمد ہاشم بھرگڑی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں کورونا وائرس کے باعث صرف قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی-صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور سیٹھ ہری رام کشوری لال ، ہیرا لال میگھواڑ ، منیر احمد آرائیں، شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صدر محمد اسماعیل خلجی ،عبدالوحید عباسیاور اشفاق احمد اشفی سمیت دیگر نے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔