ریلوےورکشاپ کے ملازمین کی اوور ٹائم نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال

April 06, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) ریلوے لوکوورکشاپ کے ملازمین نے اوور ٹائم نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی، ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے لگا ئے ۔ سکھر ڈویژن کی سب سے بڑی ریلوے ورکشاپ لوکوشیڈ روہڑی کے سیکڑوں کلاس فور کے ملازمین نے اوورٹائم نہ ملنے اور دیگر مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کی۔ ورکشاپ میں موجود انجنوں کی مرمت اور دفاتر میں کام بند کرکے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈی ایم ای اور ای ایم ای کے خلاف نعرےلگا ئے۔ ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال سے گڈز ٹرینوں میں استعمال ہونے والے انجنوں کی مرمت کا کام التوا کا شکار ہوگیا۔ اگر ملازمین کی جانب سے ہڑتال ختم نہیں کی گئی تو گڈز ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آخری سطور لکھے جانے تک ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال جاری تھی۔