مکینوں کا راشن کی عدم فراہمی کیخلاف مظاہرہ

April 06, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) یونین کمیٹی 19 چونا بھٹہ وارڈ نمبر 2کے محنت کشوں نے راشن کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل عمران بھارو، کریم بخش بروہی، کامران و دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کئے گئے لاک ڈاوٴن کے باعث ہم غریب لوگ گھروں میں قید ہیں، یومیہ محنت مزدوی نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہے، یوسی چیئر مین نے راشن بھی فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر راشن فراہم کیا جائے۔