پیپلز پارٹی کی بھٹو کی برسی گھروں میں منانے کی ہدایت

April 06, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج اپنے گھروں میں منانے کی ہدایت کردی ۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی (وسطی پنجاب) قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ کارکن ذوالفقار علی بھٹو کی برسی اپنے گھروں میں منائیں، ضرورت مند خاندان کو کھانا یا راشن تقسیم کریں۔