طالبعلم کے قتل کیخلاف مظاہرہ،لاش رکھ کر دھرنا

April 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ نواں شہر کے علاقے موضع گگڑاں قلندر جہانیاں میں نویں کلاس کے طالبعلم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاش رکھ کر دھرنا دیا گیا،مظاہرین میں محمد جعفر ، مہدی حسین ، محمد طیب ، جاوید ، سعید ، ربنواز ، خضر حیات ، راشد علی ، شکیل ، محمد یوسف صادق ودیگر علاقہ معززین شریک تھے۔مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ شب ملزمان مدثر عرف پپو ، ومر عباس عرف قمری و دیگر نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے مہدی حسین کے بیٹے نویں کلاس کے طالبعلم ماجد علی کو گولیاں مارکر قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول ماجد علی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔