تاجربرادری غریب افراد کو تنہا نہ چھوڑے، خواجہ شفیق

April 06, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران اورچیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست اعلی خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ تاجر برادری غریب افراد کو تنہا نہ چھوڑے، مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر لاک ڈاؤن سے نہ گھبرائیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ہی ہمارا فائدہ ہے۔اس موقع پر ظفراقبال صدیقی, احتشام الحق,ارشد باجوہ, ممتاز علی بابر,مرزااعجازعلی, خواجہ محمد فاروق,عزیزالرحمن انصاری,حافظ صادق حسین, رفیق چوہان ودیگر بھی موجود تھے۔