فلسطینی بیکر نے ’کورونا کیک ‘تیار کرلیا

April 06, 2020


فلسطین کے شہر غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک بیکر نے کورونا وائرس کے نام سے کریم کیک تیار کیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

بیکری کی جانب سے سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اس کیک کا ڈیزائن شیئر کیا گیا جس کے بعد اب بے شمار لوگوں کی جانب سے اس کیک کے لیے آرڈر دیئے جا رہے ہیں۔

کیک پر خاتون کی تصویر بنائی گئی ہے جو نیلے رنگ کا ماسک لگائے کھڑی ہیں۔

"کورونا کیک" پر فیس ماسک کے ساتھ بنی خاتون اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری اختیار کرنا کتنا ضروری ہے۔