پاکستان کی ٹیبل ٹینس فیملی کا ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے پر پیغام

April 06, 2020

پاکستان کی ٹیبل ٹینس فیملی کی جانب سے ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور احتیاط برتنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

‏ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر ‏ ٹیبل ٹینس فیملی کی اہم فرد ماں نیشنل چیمپئین شبنم بلال اور ان کے شوہر بلال یاسین نے گھر کے ڈائننگ روم میں ٹیبل ٹینس کھیلی اور ایک ساتھ ٹیبل ٹینس کھیل کر ٹیبل ٹینس ڈے منایا ۔

پاکستانی ٹیبل ٹینس فیملی کا عالمی ٹیبل ٹینس ڈے کے مقع پر کہا ہے کہ کورونا کے باعث ہماری طرح گھر میں ٹیبل ٹینس کھیلیں۔

اس موقع پر ‏ شبنم بلال کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہیں اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیبل ٹینس فیملی کے بلال یاسین ، شبنم بلال اور بیٹا طہٰ بلال قومی سطح کے کھلاڑی ہیں ۔

نیشنل چیمپئین شبنم بلال اور بلال یاسین انٹر نیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں ۔