کورونا وائرس، پیرو میں منفرد لاک ڈاؤن

April 06, 2020


پیرو کے صدر مارٹن وِزکرا نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے انوکھا قانون متعارف کرادیا ہے۔

حکومت نے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے خواتین اور مردوں کے گھروں سے نکلنے کے علیحدہ علیحدہ دن مقرر کردیے گئے ہیں۔

مارٹن وِزکرا کا کہنا تھا کہ کوروناکے باعث ملک بھر میں مردوں کو صرف پیر ، بدھ اور جمعے کے روز گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی جبکہ خواتین منگل، جمعرات اور ہفتے کو گھر سے باہر جاسکیں گی۔

یاد رہے کہ پیرو میں اب تک کورونا کے 1400 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔