عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے، وقار یونس

April 06, 2020


قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے میڈیا سے آن لائن گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا، عمران خان ہی پاکستان کو کورونا وائرس کے سبب بنی اس مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے ۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کی کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔

وقار یونس پاکستانی کھلاڑی شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا اور شرجیل خان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے۔

وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ ٹیم کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے کپتان سفراز احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی پرفارمنس پاکستان سپر لیگ میں میں تسلی بخش نہیں رہی۔