شہباز گل کا جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا

April 06, 2020

شہباز گل کا جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے جہانگیر ترین کو عہدے ہٹانے کا اعلان کیا۔

">

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ جہانگیر ترین کو چیئرمین ایگری کلچر ٹاسک فورس سے برطرف کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو چینی اور گندم پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عہدے سے ہٹایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین کے خلاف مزید کارروائی ہوسکتی ہے۔