پنجاب: وزیر خوراک کے استفعے کے بعد کشمنر ڈی جی خان کو او ایس ڈی بنادیا گیا

April 06, 2020

پنجاب: وزیر خوراک کے استفعے کے بعد کشمنر ڈی جی خان کو او ایس ڈی بنادیا گیا

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللّٰہ چوہدری کے مستعفی ہونے کے بعد کشمنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ نسیم صادق 2019 میں سیکریٹری خوراک پنجاب تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ نسیم صادق نے خود ہی رضاکارانہ طور پر او ایس ڈی بنانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو درخواست دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فوڈ پنجاب ظفر اقبال کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا۔

واضح رہے کہ سمیع اللّٰہ چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

استعفیٰ کے متن کے مطابق سمیع اللّٰہ چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام ہے کہ محکمے میں ریفارمز نہیں کرسکا، تاہم جب تک الزامات کلیئر نہیں ہوتے حکومتی عہدہ نہیں لوں گا۔