میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر مختلف حلقوں کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری

April 06, 2020

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر مختلف حلقوں کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری

ایڈیٹر انچیف جیو اور جنگ گروپ میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر سیاسی، سماجی، عدالتی، سفارتی اور صحافتی حلقوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

سینئر وکیل حامد علی خان نے کہا ہے کہ نیب جب چاہتی تھی میر شکیل کو بُلا لیتی تھی، اس کے بعد اُن کی گرفتاری کا کوئی جواز نہ تھا۔ اس گرفتاری کا مقصد آزادانہ خبریں دینے سے روکنا ہے۔

اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے گرفتاری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر اتنا بڑا حملہ ہے کہ چیئرمین نیب استعفیٰ دے کر بھی اس کی تلافی نہیں کرسکتے، عدالت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔