کبھی کسی ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں رہا، جہانگیر ترین

April 06, 2020


کبھی کسی ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں رہا، جہانگیر ترین

وزیراعظم عمران خان کے دست راست جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ کبھی کسی ٹاس فورس کے چیئرمین نہیں رہے۔

سماجی شعبے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ انہیں زرعی ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر درست نہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی سوال کیا کہ ’ کیا کوئی انہیں چیئرمین ٹاسک فورس تقرری کا نوٹیفکیشن دکھاسکتا ہے؟‘

اس سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی تحقیقات صرف 10 ملز کے خلاف ہے جن میں سے 3 میری ہیں۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ہم نے تمام ریکارڈ تحقیقاتی ادارے کو دکھادیے ہیں اور انہیں سرور تک آسان رسائی دے دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے تحقیقاتی ادارے کی تمام ہدایات پوری کیں اور کچھ بھی چھپایا نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔