جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ کو ذات پر حملہ قرار دیدیا

April 06, 2020

جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ کو ذات پر حملہ قرار دیدیا

جہانگیر ترین نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کو اپنی ذات پر حملہ قرار دیدیا۔

ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اس رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان ہیں، اعظم خان مسلسل وزیراعظم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ کمیٹی کو چینی مہنگی کرنے کی دھمکی دینے کی باتیں جھوٹ ہیں، وزیراعظم سے مسلسل رابطہ ہے، ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو پر فراہم کی، اس طرح عوام کو 25 کروڑ کا فائدہ پہنچایا ہے۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ ہمارا گروپ تحقیقاتی کمیٹی اور کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے، کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا تو چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، محکمے کے اہلکار ہمارے اسٹاف سے 20 مارچ سے تحقیقات کررہے ہیں۔